تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:49

سینیٹ کے 50اراکین کی آئینی مدت آج رات مکمل ہوجائے گی

جیو نیوز - اسلام آباد…سینیٹ کے نئے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس پیر سے شروع ہوگا، اس پارلیمانی سال میں چیئرمین نیئر بخاری،قائد ایوان راجا ظفر الحق، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اورچوہدری شجاعت سمیت 50 ارکان 6سالہ مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔ایوان بالا سینیٹ کے ارکان کا انتخاب 6سال کے لیے کیا جاتا ہے،تاہم ہر 3سال بعد نصف ارکان اپنی مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہوجاتے ہیں اور ان کی جگہ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں اگلے 6 سال کے لیے نئے سینیٹرز کا انتخاب کرتی ہیں۔ موجودہ سینیٹ کے 50ارکان کی آئینی مدت 11 مارچ 2015 کی رات 12بجے مکمل ہوجائے گی۔ پیپلز پارٹی کے سب سے زیادہ سینیٹرزریٹائر ہوں گے،جن کی تعداد 21 ہے،موجودہ چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری،سابق وفاقی وزرا رحمان ملک،فاروق نائیک اور جہانگیر بدر بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔مسلم لیگ ن کے 16 میں سے 8 سینیٹرز ،حاجی عدیل اور زاہد خان سمیت اے این پی کے 5،مولانا عبدالغفور حیدری سمیت جے یو آئی ف کے2 اور بابر غوری سمیت ایم کیو ایم کے 3 سینیٹرز کا بھی یہ الوداعی پارلیمانی سال ہوگا۔ نیشنل پارٹی کے میر حاصل خان بزنجو بھی 6 سال پورے ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔ توقع ہے کہ ان میں سے کئی سینیٹر تو دوبارہ منتخب ہوکر آجائیں گے لیکن بعض کی صوبائی اسمبلیوں میں نشستوں کی تعداد انہیں شاید اس قابل نہیں بناسکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.