تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 21:38

فوج کیخلاف باتیں کرنیوالے وزراء کیخلاف کارروائی کیوں نہیں،شجاعت

جیو نیوز - لاہور…مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کاکہناہے کہ فوج کیخلاف باتیں کرنیوالے وزراء کیخلاف حکومت کارروائی کیوں نہیں کرتی ،آئین میں فوج اور عدلیہ کیخلاف بات کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا بھی کہا گیا ہے۔مسلم لیگ ہاوٴس لاہورمیں مسلم لیگ ق لائرزونگ کاکنونشن ہوا،چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ آرٹیکل 6 کو دیکھنے والے آرٹیکل 63 جی بھی دیکھیں۔آئین میں فوج اور عدلیہ کیخلاف بات کرنیوالوں کو نااہل کئے جانے کا بھی ذکر ہے۔مشرف سے متعلق غداری کے لفظ کا استعمال غلط ہے،وہ اسے آئین شکنی کہتے ہیں۔چوھری شجاعت کاکہنا تھا، لوگ کہتے ہیں ہماری پارٹی الیکشن میں ہار گئی ،ہم ووٹوں سے نہیں ہارے ہمیں ہروایا گیا ، ان کی مراد ریٹرننگ افسروں سے ہے۔چودھری شجاعت حسین نے غریبوں کو مفت قانونی امداد کی فراہمی کا انتظام کرنے کا اعلان کیااوراس عزم کا اظہار بھی کہ وہ تحفظ پاکستان بل کبھی منظور نہیں ہونے دیاجائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.