12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 21:54
اورکزئی ایجنسی ، حیدرکنڈوٴکے میلے سے50سے زائدافراداغوا
جیو نیوز - کوہاٹ…اورکزئی اورخیبرایجنسی کے سرحدی علاقے حیدرکنڈوٴسے50سے زائدافراداغواکرلئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد50سے زائدافرادکومیلے سے اغواکرکے ساتھ لے گئے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کیلیے سیکیورٹی فورسزنے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔