12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 22:11
لاپتہ کنٹینر کیس،کسٹم کے28کلیئرنگ ایجنٹوں کے نام ای سی ایل میں شامل
جیو نیوز - اسلام آباد…سپریم کورٹ نے لاپتہ کنٹینر کیس میں کسٹم کے 28کلیئرنگ ایجنٹوں کے نام ای سی ایل میں شامل کردیے ہیں۔ سپریم کورٹ نے پورٹ سے لاپتا ہونے والے 19ہزار کنٹینرز کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ ای سی ایل میں شامل کئے جانے والے افراد میں خالد جاوید پراچہ، محمد ارشد پراچہ، عامر الطاف، قاضی زاہد حسین، محمد ارشد، انوارالحق عباسی، محمدطیب اورفاروق احمد، محمد زبیر، محمد شاہد حسن، محمد قاسم، امتیازخالد، شوکت علی صدیقی، محمدتنویر پراچہ، عبدالرحمان، سیدوسیم کاظمی ریاض الرحمان، مسعود الحسن، طلحہٰ نواز، اسلم نوی والامشتاق احمد، شاہدحلیم، طاہرملک، فرید احمد خان، عادل عباس پراچہ، محمد آصف خان، جاوید اختربٹ اورپشاورکے رہائشی خالدکریم کانام شامل ہے۔