12 اپریل 2014
وقت اشاعت: 23:16
کراچی:عائشہ منزل،جوہر چورنگی ،نیوکراچی میں فائرنگ،4افراد زخمی
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقوں عائشہ منزل، جوہر چورنگی، نیوکراچی میں فائرنگ سے 4افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق عائشہ منزل کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب گلستان جوہر میں جوہرچورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ایک اور واقعے میں نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں نامعلوم ملزمان نے دکان پر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔تمام واقعات میں زخمی افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔