تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:4

پاکستان آئیڈل کی آخری بازی میں صوفی سْروں کی سچی پکار

جیو نیوز - کراچی…پاکستان کے سب سے بڑے میوزک شو "پاکستان آئیڈل" کی فائنل بازی میں صوفی سروں کی سچی پکار نے سارا منظر ہی بدل ڈالا ہے۔ووٹ کیجئے اور اپنے پسندیدہ سریلے کو پہلا پاکستان آئیڈل بنائیے۔فائنل بازی کے خاص صوفی راؤنڈ کے مہمان بنے موسیقی کے دو معتبر نام امجد صابری اورسجاد علی۔پاکستان آئیڈل کے آخری چار سر اندازوں نے داغے سروں کے وار۔ محفل سماع نے ایسا سماں باندھا کہ ججز پر جادو چھا گیا۔چاروں سر انداز حاضرین اور ناظرین کی داد کے ساتھ ووٹ سمیٹنے میں لگے ہیں۔فائنل بازی کے اس راونڈپرایسا صوفی رنگ چڑھا کے حاضرین و ناظرین سب کو اپنے رنگ میں رنگ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.