13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:37
قوم اداروں کو مضبوط کرنے کو تیار ہے، ایڈمرل آصف سندھیلہ
جیو نیوز - اسلام آباد…پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ نے کہا ہے کہ قوم اداروں کو مضبوط کرنے کو تیار ہے، ادارے بھی قومی تعمیر کا عمل آگے بڑھانے میں کردار ادا کریں۔ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے کانووکیشن سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی تعلیمی شعبے میں اہم خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ کانووکیشن میں اعلیٰ تعلیمی کارکردگی پر 15طلبہ کو سونے اور13 کو چاندی کے تمغے دیے گئے۔