تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:53

کوئٹہ: بس اڈے پر فائرنگ،2 افراد جاں بحق

جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ میں بس اڈے پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع بس اڈے پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.