13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:26
جمہوریت کو خطرہ ہوا تو پی پی نواز حکومت کی حامی ہوگی، خورشید شاہ
جیو نیوز - حیدرآباد…قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت کو کو ئی خطرہ نہیں، اگر ایسا کچھ ہوا تو پیپلز پارٹی نواز حکومت کی حمایت کرے گی، چودھری شجاعت صرف الفاظ کی حد تک پرویز مشرف کا ساتھ نبھا رہے ہیں۔ حید ر آباد میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوریت، پارلیمنٹ اور نواز حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اگر سسٹم کو کوئی خطرہ ہوا تو حکومت کی حمایت کریں گے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ساتھ ان لوگوں پر بھی مقدمہ چلتا جو بارہ اکتوبر کو ان کے ساتھ تھے تو تنازعات کھڑے نہ ہوتے، چوہدری شجاعت صرف الفاظ کی حد تک پرویز مشرف کا ساتھ نبھارہے ہیں۔