13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:42
خیبر ایجنسی :شدت پسندوں کا میلے پرحملہ، 50 سے زائد افرد اغوا
جیو نیوز - خیبر ایجنسی…خیبر ایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں شدت پسندوں نے میلے پرحملہ کرکے 50 سے زائد افرد کو اغوا کرلیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے حیدر کنڈاؤ میں میلا لگایا گیا تھاجس کی اطلاع پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا اورکئی افراد کواغوا کرلیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کچھ افراد کو چھوڑدیا تاہم 50 سے زائد افراد اب بھی ان کے قبضے میں ہیں۔مغویوں کی بازیابی کے لیے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔