تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:14

کراچی میں نفری کم ہے مگر امن کیلئے ذمیداریاں نبھائیں گے؛ آئی جی سندھ

جیو نیوز - کراچی…آئی جی سندھ اقبال محمود نے کہا ہے کہ کراچی میں نفری کی کمی ہے مگر امن و امان کے قیام میں پولیس اپنی ذمے داریاں پوری طرح نبھائے گی، اغوا برائے تاوان کے واقعات کے سد باب کے لیے نئی فورس قائم کی جائے گی۔ کراچی میں سائٹ ایسوسی ایشن کے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ اقبال محمود کا کہنا تھا کہ تاجروں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ شہر کے مختلف مقامات پر خفیہ کیمرے نصب کرنے سے قیام امن میں مدد ملے گی۔ انھوں نے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے علیحدہ فورس کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.