تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:47

ملتان: خزانے کی تلاش میں گڑھا کھودنے والا مٹی تلے دب گیا

جیو نیوز - ملتان… ملتان میں مبینہ طور پر جعلی پیر کے مشورے پر خزانے کی تلاش میں گڑھا کھودنے والا مٹی تلے ہی دب گیا، نکالنے کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ ملتان کے علاقے دہلی گیٹ میں باغ بیڑا کے مقام پر پیش آیا۔ ذیشان نامی شخص کو مبینہ طور پر ایک جعلی پیر نے مشورہ دیا تھا کہ اس کے گھر میں خزانہ دفن ہے جس پر ذیشان نے پیر کے بتائے ہوئے مقام پر گڑھے کی کھدائی شروع کی۔ اس دوران مٹی کا ملبہ اس پر آگرا۔ذیشان کو نکالنے کیلئے ریسکیوآپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.