تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:17

ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر میں مزید اضافہ

جیو نیوز - لاہور…ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب ،گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں سردی کی شدت اب بھی برقرار ہے۔سندھ اور پنجاب میں گرمی بڑھتی جارہی ہے، جسکی وجہ سے ٹھنڈے مشروبات کے استعمال میں اضافہ ہوگیاہے۔۔ بلوچستان کے میدانی علاقوں جعفرآباد، نصیرآباد، جھل مگسی، بولان اور سبی میں گرمی بڑھ گئی ہے۔ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں سردیاں ہیں کہ جانے کا نام ہی نہیں لے رہیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، اسلام آباد ڈویژن، ژوب، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، ساہیوال اور لاہور میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.