تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:42

جنوبی کوریا کے وزیراعظم 4 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان آئیں گے

جیو نیوز - اسلام آباد…جنوبی کوریا کے وزیراعظم چونگ ہونگ 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔جمہوریہ کوریا کے وزیراعظم چونگ ہونگ 2 روز ہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں،جنوبی کوریا کے وزیراعظم کو وزیراعظم نوازشریف نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی ،وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نور خان ائیر بیس پر جنوبی کوریا کے وزیراعظم اوران کے وفد کا استقبال کریں گے۔ جنوبی کوریاکے وزیراعظم کی یہ پہلا دورہ ہے۔دورے کے دوران جنوبی کوریا کے وزیراعظم اپنے ہم منصب نوازشریف اور صدر ممنون حسین سے ملاقاتیں کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.