تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:27

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5افراد قتل، 4زخمی

جیو نیوز - کراچی…کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں اہلسنت و الجماعت کے مقامی عہدیدار اور پولیس قومی رضاکار سمیت 5 افراد قتل جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈرگ روڈ کے قریب کینٹ بازار میں واقع مٹھائی کی دکان پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس سے دکان میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے،، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے، مقتولین کی شناخت امجد، سلیم اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق امجد ان کے قانونی مشیر تھے۔ ایف بی ایریا کے علاقے دستگیر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 51 بی میں ہوٹل پر فائرنگ سے پولیس قومی رضاکار ہلاک ہوگیا۔ اسٹیل ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ کالونی میں گھر کے باہر بیٹھے ہوئے بھائی عبدالسعید اور اخلاق احمد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے، جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا، کلفٹن میں پنجاب چورنگی کے قریب فائرنگ سے حیات علی نامی شخص زخمی ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.