14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:43
گوجرانوالہ میں مدرسے کی چھت گرگئی، 8 افراد زخمی
جیو نیوز - گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں مدرسے کی چھت گر نے سے 8 افراد دب کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دکھڑ کے قریب ایک مدرسے میں میلاد کی تقریب جاری تھی۔ اس دوران اچانک مددسے کے ایک کمرے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 8افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔