14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:25
کشمور: فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 4افراد قتل
جیو نیوز - کشمور… کشمور میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تنگوانی کے قریب بھٹائی کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 2 خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ، اس کی بیوی، بیٹی اور بیٹا شامل ہیں۔