تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:38

کراچی: سی ویو پر ون وہیلنگ کرنے والے 30افراد گرفتار

جیو نیوز - کراچی… کراچی میں سی ویو پر ون وہیلنگ اور آلٹر موٹرسائیکلیں چلانے والے 30 افراد کو گرفتار کرکے موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لی گئیں، جبکہ 10 افراد کے چالان بھی کیے گئے۔ پولیس کے مطابق سی ویو پر آلٹر موٹر سائیکلوں کے ذریعے ون وہیلنگ اور ریس لگانے کی متعدد شکایات کے بعد کریک ڈاؤن کیا گیا، پولیس کے مطابق چار افراد کے قبضے سے شراب بھی برآمد کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.