14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:54
صوابی:پسند کی شادی پربھائی نے بہن سمیت5افراد کو قتل کردیا
جیو نیوز - صوابی…صوابی میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن ،بہنوئی، بھانجے سمیت5افراد کو قتل کردیا ،واقعے میں خاتون اور ایک بچہ بھی زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قاب غنی میں پیش آیا۔ ملزم کی بہن نے 8سال پہلے پسند کی شادی کی تھی اور علاقہ چھوڑ کر چلی گئی تھی اور چند روز قبل ہی علاقہ میں واپس آئی تھی ۔ اطلا ع ملنے پر ملزم نے بہن کے سسرال جاکر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے اس کی بہن ،بہنوئی، بھانجے سمیت5افراد جاں بحق ہوگئے،فائرنگ سے ملزم کا دوسرا بھانجا اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔جس کی تلاش جاری ہے۔