تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:10

مسافر ٹرینوں کا موسمِ گرما کا ٹائم ٹیبل جاری،کل سے عمل ہوگا

جیو نیوز - لاہور… موسم گرما کے حوالے سے پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا جس پر کل سے عمل ہوگا۔ پاکستان ریلویز کے اعلامیہ میں 11ٹرینوں کو نئے اسٹاپ دیے گئے جبکہ 9 ٹرینوں کے بعض اسٹاپ ختم کردیے ہیں۔ نئے شیدول میں ٹرینوں کی روانگی کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔خوشحال خان خٹک ٹرین کراچی سے رات 8 بجے نئے شیڈول کے مطابق روانہ ہواکرے گی ،پشاورسے چلنے والی خوشحال خان خٹک ٹرین رات 7بجے روانہ ہوا کرے گی،پاکستان ایکسپریس راولپنڈی سے صبح6بجے روانہ ہوا کرے گی، پاکستان ایکسپریس راولپنڈی سے صبح 6 بجے روانہ ہوا کرے گی،غوری ایکسپریس ٹرین فیصل آباد سے دوپہر 3 بج کر35منٹ پر روانہ ہوا کرے گی،مہرایکسپریس ملتان سے سہ پہرساڑھے 4 بجے چلاکرے گی۔ راولپنڈی سے مہرایکسپریس ٹرین سہ پہر4بج کر15 منٹ پر روانہ ہوا کرے گی۔چناب ایکسپریس سرگودھا سے دوپہر3 بجے روانہ ہواکرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.