14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:26
ڈیڈ لاک نہیں،طالبان و حکومتی کمیٹی کی ملاقات آج یا کل ہوگی، مولانا یوسف
جیو نیوز - پشاور…طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں،طالبان کمیٹی آج یا کل حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا یوسف شاہ نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی سے ہونے والی ملاقات اہم ہوگی ، جس میں قیدیوں سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جس وقت لوگ ڈیڈ لاک کی باتیں کررہے تھے ہم اس وقت بھی رابطے میں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کے علاوہ طالبان سے بھی رابطے میں ہیں۔