تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2014
وقت اشاعت: 16:28

راولپنڈی : مضاربہ اسکینڈل ،نیب نے اربوں بٹورنیوالے شخص کو گرفتار کر لیا

جیو نیوز - راولپنڈی… مضاربہ اسکینڈل کی تفتیش کے دوران نیب راولپنڈی نے لوگوں سے اربوں روپے بٹورنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ نیب راولپنڈی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ ملزم حامد نواز پر سادہ لوح افراد کو اپنی کمپنی گلوبل کنسرنز کے ذریعے بے وقوف بنا کراربوں روپے لوٹنے کا الزام ہے۔ نیب حکام کے مطابق ملزم کو احتساب عدالت میں پیش کرکے اسکا جسمانی ریمانڈ لیاجائے گا تاکہ اس سے تفتیش کرکے اس سے جڑے دیگر افراد کا سراغ بھی لگایا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.