15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:0
کراچی :سولجربازارمیں لاکرزکی نقب زنی میں ملوث 2ملزمان گرفتار
جیو نیوز - کراچی…پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سولجربازارمیں لاکرزکی نقب زنی میں ملوث 2ملزمان گرفتارکرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان سے لوٹاگیاکچھ سامان برآمدکرلیاگیا ہے،پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کو بیرون ملک فرار ہونے سے پہلے گرفتار کیا گیاہے۔واضح رہے کہ ملزمان نے 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب 52 لاکرز توڑ کر سامان لوٹ لیاتھا۔پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔