15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:31
حیدرآباد:قومی شاہراہ سے پنجاب کے 3صنعت کار اغوا
جیو نیوز - حیدرآباد…حیدر آباد کے قریب چھلگری میں قومی شاہراہ سے پنجاب کے 3صنعت کاروں کو اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق فیصل آباد کے 3صنعت کار طارق محمود آرائیں، فیصل آرائیں اور ارشد بھٹی کاروباری معاملات کے سلسلے میں کراچی آئے تھے،اور ڈیل مکمل ہونے کے بعد فیصل آباد واپس جارہے تھے۔ ان کی کار چھلگری تھانے کی حدود سے مل گئی ہے۔ مغویوں کے اہل خانہ نے رابطہ نہ ہونے پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد اغوا کاروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ ادھر حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 11میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت رضا کے نام سے ہوئی ہے۔