15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:47
پڈعیدن: گیس پائپ لائن میں دھماکا،سندھ کے مختلف علاقوں میں فراہمی معطل
جیو نیوز - پڈعیدن… کرندی کے قریب سنجاو کے مقام پر گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے سے 16 انچ قطر گیس کی پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد سندھ کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے سنجاو کے مقام پر دھماکا کرکے 16انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچایا ہے۔