تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:19

کراچی :میٹھا در میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک،ساتھی فرار

جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے میٹھا در میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق معمول کی اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا ،جس کے جواب میں انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا،جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت وحید عرف وحیدو کے نام سے ہوئی ہے جو کہ گینگ وار کا ملزم بتایا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.