تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:35

ساہیوال زیادتی کیس،وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس افسران کو معطل کرنیکا حکم

جیو نیوز - ساہیوال…وزیراعلی پنجاب شہبازشریف ساہیوال میں زیادتی کاشکار ہونے والی لڑکی کے گھر پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نے کیس کومس ہینڈل کرنے پر ڈی ایس پی سمیت 2 ایس ایچ او معطل کر دیے۔آئی جی ،آرپی اواوردیگراعلی پولیس افسروں کی سرزنش کردی۔وزیراعلی شہبازشریف زیادتی کاشکار ہونیوالی لڑکی کیگھر پہنچے اوراس کے گھروالوں سے ملاقات کی اوران کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی پی اونے کیس کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلی نے ان سے استفسار کیاکہ کیس کی شنوائی کیوں نہیں کی گئی۔وزیراعلی پنجاب نے تمام پولیس کی معطلی کاحکم دیا۔وزیراعلی شہبازشریف نے پولیس کوہدایت کی کہ تین دن کے اندرملزموں کیخلاف چالان مکمل کیاجائے۔جج صاحب سے درخواست کریں کہ کیس کوروزانہ کی بنیاد پرسناجائے۔انہوں نے کہاکہ 48گھنٹے میں تمام ملزمان کوگرفتارکیاجائے اورملزموں کوسخت سے سخت سزادی جائے۔ وزیراعلی کا آئی جی پولیس پنجاب ،آرپی او اوردیگرپولیس افسروں کی سرزنش کرتے ہوئے کہناتھاکہ جوظلم اورزیادتی ہوئی ہے اس کیخلاف ایکشن لیاہے۔وزیراعلی شہبازشریف نے وزیراعلیٰ کی متاثرہ خاندان کے بچوں کی پڑھائی مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.