تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:39

چمن :سیکورٹی فورسز کی مئے زئی اڈا کے قریب کارروائی

جیو نیوز - چمن…سیکورٹی فورسز نے چمن میں مئے زئی اڈا کے قریب کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھاری اسلحہ اورگولہ بارودبرآمد کر لیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی چمن میں مئے زئی اڈا کے علاقے چوڑی بازار میں خفیہ اطلاع پر کی گئی ، کارروائی کے دوران مسلح ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم ملزمان فرار ہو گئے، ملزمان کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.