15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:55
پی پی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری
جیو نیوز - خیرپور… انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل کے مقدمے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔خصوصی عدالت نے حکم دیا ہے کہ نواب خان وسان کو گرفتار کرکے 26 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔سندھ ہائیکورٹ سکھربنچ نے 9 اپریل کو نواب خان وسان کی عبوری ضمانت منسوخ کی تھی۔نواب وسان کیخلاف11 مئی2013 کوفنکشنل لیگ کے رکن کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ نواب خان وسان عام انتخابات میں این اے 215 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔