تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:27

سردار مہتاب آج گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے

جیو نیوز - پشاور…خیبرپختونخوا کے نئے گورنرسردارمہتاب احمد خان آج شام پانچ بجے گورنر ہاوٴس پشاورمیں اپنے عہدے کا حلف اٹھا ئیں گے۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوٴس پشاور میں منعقد ہوگی۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم میاں خیل نئے گورنر سردار مہتاب احمد خان سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں وفاقی و صوبائی وزراء اور سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔سبکدوش ہونے والے گورنر انجینئر شوکت اللہ خان چودہ ماہ تک گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے فائز رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.