تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:43

غداری کیس:پراسیکوٹر کی تقرری کیخلاف درخواست پر فیصلہ 18 اپریل کو سنایا جائیگا

جیو نیوز - اسلام آباد…سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس پراسیکیوٹر اکرم شیخ کی تقرری کے خلاف فیصلہ 18 اپریل کو سنایا جائیگا۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں جسٹس طاہرہ صفدر اور جسٹس یاورعلی خان پر مشتمل خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔آج سماعت شروع ہوئی تو جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ مشرف کے وکیل انور منصور ایڈووکیٹ نے پراسیکوٹر اکرم شیخ پر متعصب ہونے کا الزام لگایا تھا جس پر فیصلہ 18 اپریل کو سنایا جائے گا۔ سماعت کے دوران عدالت سے استدعاک کی کہ مشرف کے ساتھیوں، معاونین کو ٹرائل میں شامل کرنے کی درخواست پر سماعت کی جائے، سابق صدرکی درخواست پر عدالت 11 مارچ کو نوٹس جاری کرچکی،پراسیکیوشن نے نہ اس بات پراعتراض جمع کرایا اور نہ کوئی جواب داخل کیا۔ پراسیکوٹر اکرم شیخ نے کہا کہ عدالت نے صرف درخواست کی نقل فراہم کرنے کاحکم دیا، نوٹس جاری نہیں کیا۔خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس کی گزشتہ سماعت 31مارچ کو کی تھی۔ اسی روز پرویز مشرف پر آئین کی پامالی کے 5 جرائم پر فرد جرم عائدکی گئی تھی جب کہ ملزم نے تمام جرائم کی صحت جرم سے انکار کیا تھا۔خصوصی عدالت نے نیشنل لائبریری کے آڈیٹوریم میں تقریباً تین ماہ تک کیس کی سماعت کی تاہم فرد جرم عائد ہونے کے بعد وزارت قانون نے مختلف وجوہات کی بنا پرخصوصی عدالت کی جگہ تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اور اب اس کیس کی سماعت وفاقی شرعی عدالت کے کمرہ نمبر 6 میں کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.