15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:29
آصف زرداری کل وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرینگے،ذرائع
جیو نیوز - اسلام آباد…پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سابق صدر آصف زرداری کل وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرینگے،ذرائع کے مطابق سابق صدر زرداری کی وزیراعظم نواز شریف سے اس اہم ملاقات میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ،سینیٹررضاربانی اورمرادعلی شاہ بھی شریک ہونگے۔