15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:33
لاہور:رائے ونڈ روڈ کی آبادی میں پولیس کے نجی ٹارچر سیل کاانکشاف
جیو نیوز - لاہور…لاہورمیں جیونیوزکی ٹیم نے رائے ونڈ روڈ کی ایک آبادی میں پولیس کے نجی ٹارچر سیل کا سراغ لگا لیا،جیل نما ٹارچرسیل میں 25سالہ خاتون اس کے بھائی اور2قریبی رشتے داروں کو10دن سے قید رکھا گیاہے۔جیونیوزکی ٹیم خفیہ اطلاع پررائے ونڈ روڈ کی نواحی آبادی میں پہنچی،جہاں پولیس نے ایک فارم ہاوٴس میں جیل نمانجی ٹارچرسیل بنا رکھاتھا،وہاں موجود اہلکارجیونیوزکی ٹیم کو دیکھ کرتالاکھلا چھوڑ کر بھاگ گیا،ٹارچرسیل میں25سالہ خاتون ارشاد بی بی،اس کے بھائی محمد یار،محمدیار کے2برادر نسبتی شوکت علی اور شرافت کو وہاں رکھاگیاتھا،،ملزموں نے بتایاکہ انہیں چوری کے الزام میں پکڑاگیاہے اور10دن سے وہاں رکھاگیاہے، ارشاد بی بی نے بتایاکہ اسے ایک لیڈی پولیس اہلکار نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔