تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:5

وزیر اعظم نواز شریف سے سابق صدر آصف زرداری کی ملاقات

جیو نیوز - اسلام آباد… وزیر اعظم نواز شریف سے سابق صدر آصف زرداری کی ملاقات جاری ہے،سرکاری ٹی وی کے مطابق میں ملاقات میں کراچی آپریشن، انسداد دہشت گری قانون سازی معاملے ، ملکی سلامتی اور سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ ، سینیٹر رضاربانی اور صوبائی وزیرمراد علی شاہ بھی آصف زرداری کے ساتھ ہیں جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، زاہد حامد اور فواد حسن فواد بھی ملاقات میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں فوج حکومت تناوٴ، طالبان مذاکرات اور تحفظ پاکستان آرڈیننس پر بات ہوگی۔ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو وزیر اعظم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔سابق صدر آصف علی زرداری نور خان ایئر بیس سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعظم ہاؤس پہنچے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.