تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:6

پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ مرتب کرنے کا فیصلہ

جیو نیوز - لاہور… پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے برطانوی ترقیاتی ادارے ڈیفڈکے خصوصی نمائندے مائیکل باربر اورڈیفڈکے سربراہ رچرڈمنٹگمری نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بیماریوں سے بچاوٴکیلئے ویکسی نیشن پروگرام کی کوریج کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایاکہ پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈمیپ پر پنجاب اسکولزریفارمز روڈمیپ کی طرز پر عمل کیا جائے گا اور زچہ و بچہ کی صحت پر توجہ دی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو روڈمیپ کے حوالے سے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا موٴثر نظام وضع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.