16 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:10
کالعدم تحریک طالبان کا جنگ بندی میں توسیع نہ کرنیکااعلان
جیو نیوز - پشاور… کالعدم تحریک طالبان نے جنگ بندی میں توسیع نہ کرنیکااعلان کیا ہے،ترجمان تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ طالبان شوریٰ نے اتفاق سے فیصلہ کیاہے کہ جنگ بندی میں مزیدتوسیع نہیں ہوگی،ان کا کہناہے کہ 40روزہ جنگ بندی کاحکومت نے مناسب جواب نہیں دیاجب کہ ان40 دنوں میں ہمارے 50 سے زائد زیرحراست ساتھی مارے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگرکوئی سنجیدہ کوشش کی توہم بھی مناسب جواب دینگے،انہوں نے سوال کیاہے کہ اس صورتحال میں حکومت بتائے کہ فقدان اس کی صفوں میں ہے یاطالبان کی صفوں میں۔