تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:10

نواز شریف کا آصف زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف نے آج خاص مہمانوں کے لیے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا تھا۔چکن بوٹی، بریانی اور میٹھے سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ اہم معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔زرداری دور میں نواز شریف کا جمہوریت کے لیے کیا گیا تعاون شاید آصف زرداری کو اب تک یاد ہے ،پرانی دعوتیں بھی نہیں بھولے اسی لیے نواز شریف کی ظہرانے کی دعوت پر ذرداری بھی پیچھے نہ ہٹے اور پہنچ گئے وزیر اعظم ہاوٴس،خاص مہمان تھے، باتیں بھی خاص تھیں۔ا سی لیے کھانے بھی خاص تھے،مہمانوں کی خاطر تواضع کے لیے مزے مزے کی ڈشیں بنائی گئیں۔ہلکے پھلکے ماحول میں گرم گرم سوپ پیا گیا جبکہ گرم گرم مچھلی،لذیز مٹن سیخ کباب ، مٹن بریانی اور چکن بوٹی سے تواضع کی گئی۔اور ہاں تعلقات میں کڑواہٹ نہ آنے پائے،اس لیے بہترین میٹھے کا بھی اہتمام تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.