16 اپریل 2014
وقت اشاعت: 19:11
برا وقت آیا تو جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے، پیپلز پارٹی
جیو نیوز - اسلام آباد…سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم نواز شریف کو یقین دلایا ہے کہ اگر برا وقت آیا تو وہ جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے ، وزیراعظم نے تحفظ پاکستان بل پرنظر ثانی کا یقین دلایا ہے ۔آصف علی زرداری کے وفد کے ہمراہ نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزیراعظم ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفت گو میں کہاکہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ، تمام جمہوری قوتوں کو اکٹھا ہوکر جمہوری انداز میں آگے بڑھنا ہے ، اور آئین کی حکمرانی کو یقینی بنانا ہے، اگر براوقت آیا تو جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے ،رضا ربانی سے سوال کیا گیا کہ کیا ملاقات میں کسی بلے کا ذکر آیا ، اس پر رضا ربانی نے کہا کہ مشرف سمیت تمام امور زیر غور آئے اور نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج تناوٴ اتنا سنجیدہ معاملہ نہیں ۔ان کا کہناتھاکہ حکومت نے تحفظ پاکستان بل پر نظر ثانی کی یقین دہانی کروائی ہے اور زاہدحامد سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے پراپوزیشن سے تجاویز لی جائیں ۔رضا ربانی نے کہاکہ ملاقات میں طالبان سے مذاکرات ، سندھ کے مسائل ، صوبوں کی خود مختاری ، این ایف سی ایوارڈ اور آپریشن کراچی پر بات ہوئی ۔