17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:18
پی پی،ن لیگ گلگت بلتستان کی عوامی حقوق پر ڈاکہ نہ ڈالیں ،علامہ مبشر
جیو نیوز - کراچی…پیپلز پارٹی اورنواز لیگ گلگت بلتستان کی عوامی حقوق پر ڈاکہ مت ڈالیں ، گندم سبسڈی کی بحالی تک احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہاروحدت ہاؤس کراچی میں گلگت بلتستان سے آئے ہوئے عمائدین کے وفد سے گفتگو میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ مبشر حسن نے کیا۔ وفد میں ناصر حسین ،شبیر حسین،علی محمد ،طاہر حسین ،مجاہد شاہ سمیت دیگر شامل تھے ،علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ گلگت میں گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف احتجاج عوامی ایکشن کمیٹی ،مجلس و حدت مسلمین اور دیگر تنظیموں کی جانب سے جاری ہے اور انشا اللہ مطالبات کی منظوری تک ایم ڈبلیو ایم کراچی تا بلتستان اپنے مظلوم گلگتی اور بلتی بھائیوں کے ساتھ ہم آوازہیں وفاقی حکومت کی جانب سے کسی معاشی کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی غریب عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھین لینا چاہتے ہیں ، رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گلگت اور بلتستان میں جاری غیر اعلانیہ طویل مدتی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے گندم پر ختم کی جانے والی سبسڈی کو فی الفور بحال کیا جائے ۔