تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:38

وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا جس میں ملکی سلامتی کی صورت حال، طالبان سے مذاکراتی حکمت عملی، افغان صدارتی انتخابات کے بعد کی صورتحال اور ایران سے سرحدی تعلقات کے امور پر غور کیاجائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جس میں ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال سمیت طالبان سے مذاکرات کی حکمت عملی، افغانستان میں انتخابات کے بعد کی صورتحال اور ایران کے ساتھ سرحدی تعلقات کے امور شامل ہیں۔ اجلاس میں وزیر دفاع، وفاقی وزیر داخلہ، وزیر خزانہ، وفاقی وزیر اطلاعات، مشیر خارجہ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، آئی ایس آئی اور آئی بی کے ڈی جیز شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی بی ملکی سلامتی کی صورت اور انٹیلی جنس شیئر نگ کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.