تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:54

خیبر پختون: اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے نگرانی کا جدید نظام

جیو نیوز - پشاور…خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے نگرانی کا جدید نظام متعارف کرادیا جس کے تحت اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور میں انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کا افتتاح کیا۔ آئی ایم یو کے ذریعے اسکولوں میں اسٹاف کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی۔ تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں یکساں نظام تعلیم نافذ کردیاگیاہے۔ حصول تعلیم کے سلسلے میں امیر اور غریب کے بچوں میں امتیاز کا خاتمہ کیا جائے گا۔ مانیٹرنگ یونٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے وزیر تعلیم محمد عاطف نے بتایا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 28 ہزار اسکولوں کی مختلف مقامات پر مانٹیر نگ کی جائے گی۔ آئی ایم یو کا ایک اہلکار 60 اسکولوں کو مانیٹر کرسکے گا۔ وزیراعلیٰ نے اعتراف کیا کہ صوبے کے اسکولوں میں 15ہزار کمروں کی کمی ہے، نئے کمروں کی تعمیر کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.