تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:31

لاہور:اچھرہ میں پولیس آپریشن،23 سے زائدافرادزیر حراست

جیو نیوز - لاہور…لاہور کے علاقے اچھرہ میں پولیس کا سرچ آپریشن،شناختی کوائف رکھنے کے باجود 23سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے مشتبہ افراد کے خلاف اچھرہ کے مین بازار میں واقع سنگل مین ہوسٹل اور علاقے کے ہوٹلوں پر کام کرنے اور رہنے والے افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کی بھاری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔اہل علاقہ نے پولیس کے اس اقدام پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن افراد کے شناختی کارڈ موجود ہیں اور جن کے گھر اور کاروبار کے شواہد موجود ہیں ان کو حراست میں لینا زیادتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.