تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:55

حضرت ابوبکرصدیق کے امت پربے شماراحسانات ہیں، ڈاکٹرعامرلیاقت حسین

جیو نیوز - کراچی …کراچی میں یوم حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے خطاب میں معروف ریسرچ اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق کے امت پر بے شمار احسانات ہیں، ان کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم مسائل کے بھنور سے نکل سکتے ہیں۔بزم یار غار کانفرنس میں علماء ومشائخ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جناب ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنی تمام عمر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں گزاری،حضورپاک کے بعد جناب ابوبکر صدیق ہی تھے جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کو سنبھالا۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ تحفظ ختم نبوت کے لئے ہم اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریخ نہیں کریں گے۔کانفرنس سے خطاب میں مولانا کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہا کہ حضور پاک، صحابہ کرام اور اہلبیت اطہار کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہم دنیا اور آخرت دونوں کو سنوار سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.