17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:43
خان پور میں اسکول وین کھائی میں جاگری ،20بچے زخمی
جیو نیوز - خان پور…خان پور کے نواحی علاقے سربروٹ میں سکول وین گہری کھائی میں گرنے 20بچے زخمی جبکہ پانچ کی حالت تشویشناک ہے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔خان پور کے نواحی علاقے سربروٹ میں تیز رفتاری کے باعث سکول وین سکول جاتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث 20 بچے زخمی ہو گئے ،حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں میں سے 17 زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ٹیکسلا جبکہ بچے کو مارگلہ اسپتال ٹیکسلا منتقل کیا گیاہے اور دو بچوں کی حالت زیادہ تشویشناک ہونے کے باعث کو پمز اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔