تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:48

گندم پر سبسڈی کاخاتمہ:گلگت بلتستان ڈویژن میں تیسرے روز بھی احتجاج

جیو نیوز - اسکردو…گندم پر سبسڈی کے خاتمے کے خلاف گلگت بلتستان ڈویژن میں احتجاجی مظاہرے تیسرے دن بھی جاری ہیں، اسکردو میں دھرنے کو بھی تین روز ہوگئے ہیں۔گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر کل بھی ساتوں اضلاع میں کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے، بینک اور پیٹرول پمپس بند رہے،آج بھی صورتحال ایسی ہی ہے۔ اسکردو میں یادگارِشہدا اسکردو پر تین روز سے دھرنا جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔گلگت، ہنزہ نگر، غذر ، دیامر اور استور سمیت کئی دیگر علاقوں میں بھی دھرنے دیے جارہے ہیں۔مظاہرین نے شاہراہ قراقرم کا گلگت سوست سیکشن بھی بند کررکھا ہے۔احتجاج ختم کرانے کے لئے صوبائی انتظامیہ اور عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوٴں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔مظاہرین کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں گندم پر سبسڈی کی بحالی، کرپشن کے خلاف سخت اقدامات، لوڈشیڈنگ اور سرکاری اسپتالوں میں فیس کے خاتمے سمیت 9 مطالبات شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.