تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:36

پنجاب:3بڑے شہروں میں جدید سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

جیو نیوز - لاہور…لاہور سمیت پنجاب کے تین بڑے شہروں میں جدید ترین سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے کہا کہ امن وامان کی صورت حال بہتربنانے اور جرائم پرقابو پانے کیلئے کمانڈ اینڈکنٹرول سنٹرکا منصوبہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت تین بڑے شہروں میں جدیدترین سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے،لاہورمیں ابتدائی طورپرایک ہزار800مقامات پر کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.