17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:52
جامعہ کراچی میں ایڈیشنل رجسٹرار کے دفتر میں آتشزدگی
جیو نیوز - کراچی… جامعہ کراچی میں ایڈیشنل رجسٹرار کے دفتر میں لگنے والی آگ پر قابو لیا گیا۔ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق صبح جامعہ کراچی کے ایڈیشنل رجسٹر ا ر کے دفتر میں شارٹ سرکٹ باعث معمولی نوعیت کی آگ لگی جس پر باآسانی قابو پالیا گیا۔ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔