17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:57
سینیٹ میں دھماکا خیز تقریر کے بعد استعفیٰ دونگا، فیصل رضا عابدی
جیو نیوز - اسلام آباد… فیصل رضا عابد ی نے کہا ہے کہ آج سینیٹ کے اجلاس میں آخری دھماکا خیز تقریر کروں گا، اس کے بعد استعفیٰ دو ں گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں کھل کر ساری باتیں بتاوٴں گا،آج اجلاس میں آخری دھماکا خیز تقریر کروں گا، اس کے بعد سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دو ں گا اور سیاست کو خیر باد کہہ دوں گا۔فیصل رضا عابدی نے بتایا کہ 7 بار پارٹی کی طرف سے مجھے شوکاز نوٹس ملا۔ انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری سے گزشتہ سال اپریل میں ملا تھا۔