17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:13
ملکی ترقی کیلئے جمہوریت کا استحکام ضروری ہے،حمزہ شہباز
جیو نیوز - رائیونڈ…مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف کاکہناہے کہ عدلیہ ہو یا فوج ہرادارہ مضبوط ہونا چاہئے،ملکی ترقی کیلئے جمہوریت کا استحکام ضروری ہے، قیام امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ حمزہ شہباز نے رائیونڈ میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگوکی۔ ان کاکہناتھا کہ سیاسی لوگ مل بیٹھ کر مسائل حل کرتے ہیں، مذاکرات کا عمل بڑا شفاف ہے تاہم طالبان سے مذاکرات آسان کام نہیں، نواز شریف کی کوشش ہے کہ قوم کو امن ملے۔ حمزہ شہبازنے کہاکہ مذاکرات ہو یا کوئی اور راستہ،کب تک خون بہتا رہے گا،جب تک سیاسی جماعتیں آن بورڈ نہیں ہوں گی،کیسے کام چلے گا۔ان کاکہنا تھاکہ سیاست دان اور عوام با شعورہورہے ہیں۔