17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 17:42
جے یوآئی(ف) کی ریلی کو پولیس نے گرومندر جانے سے روک دیا
جیو نیوز - کراچی… جے یوآئی(ف) کی ریلی کو پولیس نے گرومندر جانے سے روک دیا،جے یو آئی کے مطابق یہ ریلی بنوری ٹاون سے نمائش چورنگی جانی تھی ۔ جے یوآئی(ف) نے ریلی کونمائش چورنگی تک نہ جانے دینے کے خلاف گرومندر پر دھرنا دے دیا ہے ۔پولیس کے اس اقدام پر امیر جے یوآئی (ف) کراچی قاری عثمان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج ہمارا حق ہے،ہمارے ریلی کے راستے سے ٹینکروں کوہٹایا جائے، ہماری ریلی کو نمائش چورنگی کیوں جانے نہیں دیاجارہاہے،انتظامیہ وجہ بتائے۔